آج کل اتنی مہنگا ئی ہو گئی ہے کہ ہر انسان پریشان ہے جہاں باقی چیزیں مہنگی
ہو گئی ہیں وہاں میک اپ اور بیو ٹی پا رلر کے ریٹ بھی آسمانوں سے باتیں کرتے
نظر آتے ہیں۔ میں آپکو آج کچھ ٹپس دینے جا رہی ہوں جس سے آپ گھر بیٹھے
خوبصورت بن سکتے ہیں وہ بھی کم خرچے پر۔
Beauty Tips at Home
ہم گھر بیٹھے کیسے خوبصورت نظر آ سکتے ہیں؟
ایلو ویرا
ایلو ویرا میں بہت سے فائدے ہیں جلد کیلئے۔ اس کے اندر انٹی بیکٹریل خا صیت ہوتی ہے۔ یہ ان تمام بیکٹریا کو مارنے میں مدد دیتا ہے جو جلد پر دانے، اور خراب
کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔
ایلو ویرا کے پتے لیں اور اس میں اسکی جیل نکال لیں
کاٹن کی مدد سے اسے اپنی جلد پر لگائیں
پھر اسے خشک ہونے کیلئے چھوڑ دیں
یہ ٹوٹکہ آپ روزانہ استعمال کر سکتے ہیں کچھ ہفتوں تک
بیکنگ سوڈا
اس کے اندر پی ایچ کی خصوصیت کو بیلنس رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
جو کہ جلد کے رنگ کو صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
دو چمچ سوڈا لیں اور ایک چمچ پانی کا اور سا تھ تھوڑا سا لیمن جوس اسکا
پیسٹ بنا لیں اور پھر چہرے پر لگا ئیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں
اخروٹ
اخروٹ قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔ یہ سکن میں جان لاتا ہے اور اسے خوبصورت بناتاہے۔ دو چمچ اخروٹ کے پا ؤڈر کے لیں اور دو دہی کے اور انکو مکس کر لیں
اور پھر انکو چہرے پر لگا لیں اور خشک ہونے دیں۔ پھر اسے دھو لیں
اسے آپ ہفتے میں 2 دفعہ استعمال کر سکتے ہیں اگر آپکی جلد خشک ہے تو۔
تو یہ کچھ ٹپس تھے کہ آپ گھر بیٹھے کیسے خوبصورت بن سکتے ہیں۔
مزید ٹپس کیلئے وزٹ کرتے رہیں۔


This post have 0 comments
EmoticonEmoticon